بورے والا(مانند میڈیا)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بورے والا اور میلسی سمیت پنجاب کی 21 تحصیلوں میں صفائی کا آپریشن کرنے والی ڈائیوو کمپنی اور حکومت کے درمیان صفائی کا معاہدہ ختم کر دیا گیا۔ کمپنی کی رخصتی کے بعد ان تحصیلوں میں صفائی کا نظام دوبارہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائیوو کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد انتظامیہ نے صفائی آپریشن کو اپنی نگرانی میں چلانے کی تیاری شروع کر دی ہے ، جبکہ کمپنی کی جانب سے استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر وسائل کے حوالے سے بھی انتظامی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے 21 تحصیلوں میں صفائی کے پرانے سرکاری نظام کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے تحت صفائی کا آپریشن انتظامیہ اپنی مشینری اور دستیاب وسائل کے ذریعے چلائے گی۔ڈائیوو کمپنی کی ستھرا پنجاب سے علیحدگی کے بعد صفائی کے نظام میں آنے والی تبدیلیوں اور انتظامیہ کی جانب سے نئے آپریشنل میکنزم کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔  

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے