فیصل آباد(مانند میڈیا) فیصل آباد پولیس نے شہری کو مبینہ فراڈ کے ذریعے 30 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے سے محروم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم آصف نے شہری عدنان کا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا مبینہ طور پر خرد برد کیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا محمد ریاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ شہریوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے