لاہور (مانند میڈیا)وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک کی زیرصدارت کمرشلائزیشن اینڈ ریونیو جنریشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمدودیگر نے شرکت کی جبکہ راولپنڈی، فیصل آباد اور بہاولپور کے ڈویژنل سپورٹس افسران آن لائن شریک ہوئے۔اجلاس میں بہاولپور، راولپنڈی، فیصل آباد اور نشترپارک سپورٹس کمپلیکس لاہور کے سٹیڈیمز کی کینٹینز اور شاپس کی کمرشلائزیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کی کینٹین اور دیگر ڈویژنز کی شاپس کو قانونی طریقہ کار کے تحت رینٹ آؤٹ کرنے کا جائزہ لیا گیا۔وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی ترقی اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے ریونیو میں اضافے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، کمرشلائزیشن کے عمل میں قانونی تقاضوں اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،وائس چیئرمین سلمان ملک نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو جنریشن کے حوالے سے اپنے اپنے ڈویژنز کی رپورٹس جلد بھجوائی جائیں تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے