اسلام آباد (مانند نیوز) بالی ووڈ کے مشہور سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

نانا پاٹیکر کو گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں سینے میں شدید درد کی شکایت سامنے آئی تھی جس کے بعد انہیں طبی عملے نے ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا۔

نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا کہنا ہے کہ اداکار کو سینے میں شدید درد کی شکایت پر میڈیکل ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا، اس وقت تک وہ بے ہوش تھے۔

بعد ازاں انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔

نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا، وہ ہندی اور مراٹھی سنیما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

نانا پاٹیکر نے 1978ء میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے