اسلام آباد (مانند میڈیاٍ) وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ 15 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تقرری چیلنج کر رکھی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا۔