فیصل آباد(مانند میڈیا) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں نیشنل ریسکیو چیلنج کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ریسکیو ٹیموں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔نیشنل ریسکیو چیلنج میں ملک بھر سے 15 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فیصل آباد ڈویژن کی ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کی زیرِ قیادت نیشنل ریسکیو چیلنج میں شرکت کی اور مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔چیلنج کے دوران ریسکیو ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، تکنیکی صلاحیت، ٹیم ورک اور ہنگامی حالات میں فوری و مؤثر کارروائی کی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔ مقابلے میں میڈیکل ٹراما، فائر فٹ، ہائٹ ریسکیو، واٹر ریسکیو اور ڈیپ ویل ریسکیو سمیت مختلف ریسکیو چیلنجز شامل تھے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی فیصل آباد ڈویژن کی ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ریسکیو چیلنج جیسے مقابلے ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو جانچنے، ان کی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے اور ہنگامی حالات میں مؤثر رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کی نمایاں کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیٔر احتشام واہلہ نے ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے مقابلے میں چوتھی پوزیشن اور صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کرنا ٹیم کی انتھک محنت، مسلسل تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے فیصل آباد کا نام روشن کیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ انجینیٔر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے ریسکیو اہلکاروں کی عملی مہارتوں کو مزید نکھارنے اور انہیں مختلف ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن کی ریسکیو ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔ نیشنل ریسکیو چیلنج میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کی نمایاں پوزیشن ریسکیو 1122 فیصل آباد ڈویژن کے اہلکاروں کی محنت، پیشہ ورانہ تربیت، جذبے اور بہترین ٹیم ورک کا مظہر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے