ااسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی حکومت نے 4 نئے پولیس افسران کو خیبرپختون خوا میں تعینات کیا ہے جبکہ صوبے سے 4 پولیس افسران کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

خیبرپختون خوا کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کو او ایس ڈی کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان کوخیبر پختون خوا کا نیا چیف سیکریٹری لگا دیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے ہمایوں مسعود، فصیح الدین، عرفان طارق اور گریڈ 18 کے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 4 نئے پولیس افسران کو خیبرپختون خوا میں تعینات کیا ہے جن میں گریڈ 18 کے پنجاب سے سعد آفریدی، بلوچستان سے اعتزاز عارف، اسلام آباد سے پری گل اور سندھ سے کاشف آفتاب عباسی شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم آفس میں تعینات محمد یحییٰ خانزادہ کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے خواجہ سکندر ذیشان کو خیبر پختون خوا میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کوئٹہ سے اورنگزیب بدانی کا خیبرپختون خوا تبادلہ کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے