اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے تحت اب صوبائی حکومت ختم ہوچکی ہے، صوبائی معاملات چلانے کےلیے 11 رکنی ایڈوائزری کمیٹی بنادی گئی ہے۔

وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تاڑ کا کہنا تھا کہ اب گورنر کو اختیار ہے کہ وہ وفاق کے تحت خیبر پختونخوا کا انتظام چلائیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ گورنر کے ماتحت 11 رکنی ایڈوائزری کونسل بنادی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطااللّٰہ تارڑ نے بتایا کہ جو ٹیکنوکریٹ مقرر کیے گئے ہیں وہ شائننگ اسٹارز ہیں۔

کفایت اللّٰہ خان، طارق محمود پاشا، عامرجاوید اور ڈاکٹر عامر عبداللّٰہ ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، ڈاکٹر محمد ارشاد، آصف رفیق آفریدی، طیب قریشی، عثمان سیف اللّٰہ خان اور ثمر ہارون بلور بھی ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر بھی ایڈوائرزی کونسل میں شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے