غزہ (مانند میڈیا)اسرائیلی فوج نے شمالی اور وسطی غزہ میں فلسطینیوں کے چار مکانوں کو فضائی حملوں میں تباہ کر دیا گیا جس سے درجنوں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں تین اور دیر البلاح میں ایک اور مکان کو نشانہ بنایا جب کہ رہائشی علاقوں کو انخلا کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ رہائشیوں کو فون کے ذریعے انخلاء کے احکامات موصول ہوئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور درجنوں خاندانوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔ حملوں میں غزہ شہر کے شوجائیہ، ال 17 اور رمل کے علاقوں کے ساتھ ساتھ دیر البلاح میں البوحیسی خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ چار مکان تباہ ہو گئے جبکہ آس پاس کے درجنوں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔