پشاور (مانند نیوز)  وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہا کہ جہاں تک ضرورت ہے، وہاں تک گورنر راج نافذ رہے گا۔ اگر الیکشن تک بھی ضرورت ہوئی تو گورنر راج کا نفاذ جاری رہے گا۔ تاہم الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔  اختیار ولی نے سہیل آفریدی سے متعلق بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ ہوں یا ایم پی ایز وہ تو پہلے ہی معطل تھے۔ اسمبلی کام کر ہی نہیں رہی تھی۔ انہوں نے  کہا کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں اور انہوں نے اپنے طور پر خود کو حوالے کیا ہے ، اب بے لاگ احتساب ہوگا اور کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزہراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارا خیبر پختونخوا میں سارا نظام بگڑا ہوا ہے، کچھ اضلاع کو تو دہشت گردوں کے حوالے کیا ہوا ہے۔ اس صوبے میں ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں، ہمارا مقصد صرف امن اور ترقی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے