راولپنڈی (مانند میڈیا) وفاقی جمہوریہ برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگویار کی سربراہی میں ایک اعلی سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند تینوں خدمات کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور برازیل کے مابین دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی افواج کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برازیل کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم و وابستگی کا اعادہ کیا۔ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز نے پاک مسلح افواج کی اعلی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید استوار کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے