پشاور(مانند میڈہا)خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد مخصوص اضلاع کے لیے گریڈ 20 کے آفیسر محمد یحییٰ اخونزادہ کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق محمد یحییٰ اخونزادہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق مخصوص 12 اضلاع کی ایڈمنسٹریشن کے امور دیکھیں گے۔نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔ انکا تعلق چارسدہ سے ہے۔