لاہور (مانند میڈیا)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی جعلی ویڈیوز کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ جامشورو میں ایک بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، جبکہ ایک بھارتی شہری اشوک سوان نے جنترمنتر کے احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو سے منسوب کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جعلی لیڈرشپ، جعلی انقلاب، جعلی احتجاج! اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا، ناسا والی ویڈیو لگا دینا۔انہوں نے کہا کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشتگرد محفوظ ہوں، پولیس نہتی ہو اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، وہاں ایمرجنسی ہی ہوتی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جو وزیر اعلیٰ قومی ترانے اور جھنڈے کے احترام سے عاری ہو، وہ قابل نفرت ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں اس صوبے کو کیا دیا؟ پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا، یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے