لاہور (مانند میڈیا) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ملک میں بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، اس شعبے کی سرپرستی سے معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کی منتقلی کے طریقہ کار اور ٹیکس نظام کو آسان بنانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا، جبکہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں شفافیت اور تحفظ یقینی بنا کر بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی فنانس کمیٹی کے رکن چوہدری ریاض ممبر اور فیڈریشن آف ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسرت اعجاز علی خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے تعمیراتی شعبے اور اس سے منسلک کاروباروں کو فروغ ملتا ہے، جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں شفافیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پنجاب کے محصولات کا ایک بڑا حصہ اس شعبے سے حاصل ہوتا ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے وفد کو مسائل کے حل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے