بغداد (مانند میڈیا) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے سامنے اپنا 7 روزہ منصوبہ پیش کرچکے۔ امریکی حکام کے کچھ اعتراضات اور تجاویز ہیں جن کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔ بغداد میں میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا واقعی سنجیدہ ہے تو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا راستہ بالکل واضح ہے۔ ہماری شرائط پوری کر دے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ ساتویں روز مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جو شرائط رکھی ہیں وہ نہ غیر معمولی ہیں اور نہ ہی غیر معقول، یہ وہی شرائط ہیں جن کی پابندی کا امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں عہد کرچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دفاع کیلئے سابقہ جنگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیار ہیں، ہمارا جواب ہمیشہ واضح رہا ہے، دھمکیوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔ ایران سفارت کاری، عقل و دانش اور بات چیت پر یقین رکھتا ہے، اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو وہ پوری قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے