اسلام آباد (مانند میڈیا) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جا رہی ہے۔ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضے بڑھ گئے ہیں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے دوران بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے میں 34ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ پاور ڈویژن کے مطابق 30جون تک بجلی کے شعبے میں گردشی قرضے بڑھ کر 1675 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر اس کا حجم 1641 ارب روپے تھا۔ پاور ڈویژن کے تحریری جواب کے مطابق 30 جون 2026 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1675ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال 2024-25 کے اختتام پربجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1641ارب روپے تھا۔ حکام کے مطابق گردشی قرضے میں اضافے کی ایک وجہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو فراہم کی جانے والی بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی ہے۔ کے الیکٹرک سے واجبات کی وصولی کے لیے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق حکومت نے گردشی قرضوں میں کمی لانے کے لیے آئی پی پیز سے ٹیک اینڈ پے معاہدے ختم کرکے ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل نافذ کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات میں انکشاف کیا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے 15دیہات میں تاحال بجلی فراہم نہیں کی جا سکی۔ پاور ڈویژن کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران ان دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، اس منصوبے کی تکمیل فنڈز کے اجرا اور ضروری سامان کی فراہمی سے مشروط ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے