مقبوضہ بیت المقدس (مانند میڈیا) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ شہر میں رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اکرم یاسین اور ان کی اہلیہ دینا ابوبکر شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے بعد میں دعویٰ کیا کہ اکرم یاسین حماس کے سکیورٹی ادارے کے سینئر عہدیدار تھے۔جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان شہید ہو گیا، غزہ شہر کے مشرقی علاقے الزیتون میں بھی فائرنگ سے ایک فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔غزہ کے رہائشیوں نے اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، گولہ باری اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 1,500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے