پشاور (مانند میڈیا) خیبر پختونخوا میں پیشگی اجازت کے بغیر اسکولوں کی عمارتوں کی توسیع پر پاپندی عائد کردی گئی۔ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے اسکول و کالجز کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اسکول مالکان عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کی فوری تصدیق کریں، منظور شدہ نقشوں اور متعلقہ اجازت ناموں کی نقول اسکول میں رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔متعلقہ اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر اضافی منزل، توسیع یا عارضی کلاس روم کی تعمیر پر پابندی ہوگی، اسکول کی رجسٹریشن کو عمارت کے نقشے کی منظوری یا ساختی مضبوطی کا سرٹیفکیٹ نہ سمجھا جائے۔ مراسلے کے مطابق غیر محفوظ قرار دی گئی عمارت کو تحریری سیفٹی کلیٔرنس کے بغیر کھولنے پر پابندی ہوگی، نقشوں کی منظوری سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے