اسلام آباد (مانند نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاق کے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب کے پیکیج پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی اور مختلف شعبوں میں کیے گئے اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔

وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق کی طرف سے خیبر پختونخوا کےلیے 160 ارب کے پیکیج پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے