ننکانہ صاحب (مانند میڈیا)ڈی پی او ارسلان زاہد کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی اکتوبر کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ضلعی پولیس نے گذشتہ ماہ میں 7 ڈکیت گینگز کے 27 خطرناک ملزمان گرفتار کیے۔ مختلف مقدمات میں ملزمان سے 1 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ برآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ میں ضلعی پولیس نے 280 مجرمان اشتہاری، 50 عدالتی مفروران اور 31 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں رکھنے والوں کے خلاف 72 مقدمات درج کیے۔ ملزمان سے 57 پسٹل، 3 کلاشنکوف، 11 رائفل و بندوق اور 175 گولیاں و کارتوس برآمد کیے۔ مزید کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 51 مقدمات درج کر کے 30 کلو سے زائد منشیات اور 953 لیٹر شراب برآمد کی۔ اس کے علاوہ 15 ایکٹ کی خلاف ورزی پر 03 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 مقدمات درج کیے۔ ضلعی پولیس نے پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بناتے ہوئے خدمت مراکز پر آنے والے 6536 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کیں۔ ڈی پی او ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور عوامی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے