ریاض (مانند میڈیا)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے  لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز کردیا گیا ۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی(پی ایل آر اے) کے مطابق جدہ کے بعد اب ریاض میں بھی پاکستانی قونصلیٹ سے ہی پنجاب میں اپنی زمین کی فرد، انتقال، گرداوری اور ای-رجسٹری کی سہولیات حاصل کریں۔ ریاض میں مقیم پاکستانی قونصلیٹ جاکر پنجاب میں موجود اپنی اراضی کی درج ذیل سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرد برائے ریکارڈ،فرد برائے فروخت، لین دین،منظور شدہ انتقال کی نقل،گرداوری کی نقل،ای رجسٹری،رجسٹری برائے خریدار،رجسٹری برائے فروخت کنندہ جیسی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔اس سہولت سے وطن واپس آئے بغیر زمینوں کے ریکارڈ اور جائیداد کی رجسٹریشن کی سہولیات تک براہ راست رسائی ممکن ہوگی۔سفر کے اخراجات اور کام یا کاروبار سے دوری کے وقت میں نمایاں کمی ہوگی۔علاوہ ازیں محفوظ اور سرکار سے سرکار کے خدمات چینلز کے ذریعے دھوکا دہی کے خطرے میں کمی ہوسکے گی، پی ایل آر اے کے مرکزی ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے تیز اور زیادہ موثر کارکردگی جیسی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے