اسلام آباد(مانند میڈیا)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر محتاط الزام تراشی اور نفرت انگیز پیغام انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔عالمی یوم برداشت پر صدر مملکت نے کہا کہ اسلام ہمدردی، انصاف اور انسانی وقار کے احترام کا درس دیتا ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر اور قانون کے مساوی تحفظ کے حق دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آن لائن سرگرمیوں میں بھی اسی احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے، غیر محتاط الزام تراشی یا نفرت انگیز پیغام انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔عوامی اداروں کو امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کے خلاف سختی سے کارروائی کرنی چاہئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اختلافات کے باوجود دوسروں کیعقائد، نظریات کے احترام کا جذبہ برداشت کا اصل مفہوم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات صبر و برداشت، ہمدردی، عدل و انصاف اور احترامِ انسانیت کیلیے مشعل راہ ہیں، علمائے کرام، اساتذہ، ذرائع ابلاغ بالخصوص نوجوان تعصب کو مسترد کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے