لاہور ( مانند میڈیا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سپر سکس مرحلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کا نیا کوالیفائر فروری اور مارچ 2027 میں 10 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جاتا تھا جس کے بعد سپر سکس مرحلہ ہوتا تھا اور مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جاتے تھے۔ تاہم نئے فارمیٹ کے تحت 23 میچز ہوں گے۔دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم براہ راست 2027 ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کے سپر سیریز مرحلے میں حصہ لیں گی۔ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، امریکا، نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ اورعمان کوالیفائر میں جگہ بنا چکے ہیں جبکہ باقی چار ٹیموں کا فیصلہ نیپال میں ہونے والے پلے آف سے ہوگا۔دوسری جانب آئی سی سی نے 2028 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کا فارمیٹ بھی جاری کیا ہے جس میں 16 ٹیمیں چار گروپس میں کھیلیں گی اور آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔خواتین کے 2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفکیشن پلان کا اعلان کیا گیا ہے۔ایونٹ کی باقی دو نشستوں کا فیصلہ 10 ٹیموں پر مشتمل گلوبل کوالیفائر سے ہوگا جس کی ٹاپ دو ٹیمیں میگا ایونٹ میں جگہ بنائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے