اسلام آباد(مانند میڈیا)حکومتی معاشی پالیسیوں اور برآمدی شعبے کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ میں ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.8 فیصد بڑھیں۔مالی سال 2026 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔ حکومتی اقدامات، موثر سفارتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ سے ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، جبکہ معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی بہتری آرہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے