اسلام آباد (مانند میڈیا) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3، 3 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 322 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے سے کم ہو کر 355 روپے ہو گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 19 نومبر تک کے لیے ہوگا۔