اسلام آباد (مانند میڈیا)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گو ہر نے کہاہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کیخلاف مقدمات بے بنیاد اورسیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، عدالت سے درخواست ہے دن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ہمارا موقف سنا جائے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔