اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ ایک عظیم موقع ہے، میں الفاظوں میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتا۔

پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی خلائی مشن پر روانگی کی الوداعی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ناصرف میرے لئے بلکہ پاکستانی قوم کے لیے یہ ایک عظیم لمحہ ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ٹی وی اسکرین پر یہ یادگار لمحات دیکھ رہی ہے، پاکستانی قوم کو اپنے ہیرو پر فخر ہے جو چینی خلابازوں کے ساتھ مشن پر روانہ ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے نوجوان تاریخی لمحات دیکھ کر خلابازی کے شعبے کی جانب راغب ہوں گے، یہ یادگار لمحات تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے، یہ ابھی شروعات ہے اختتام نہیں۔

پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی مشن پر روانگی کے موقع پر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے