ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنرکپٹن ریٹا ئرڈ ندیم نا صر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احسا ن احسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ڈرگ انسپکٹر ایبٹ آباد کے ہمراہ جمعرا ت کے روز میڈیکل سٹورز اور صحت کی دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔  معائنے کے دوران الائیڈ ہاسپٹل میں غیر رجسٹرز میڈیکل سٹور کو سیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف میڈیکل سٹورزاور فارمیسیز کو ایس او پیز ڈرگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے متعدد سٹورز پر موقع پر جرمانہ اور ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ میڈیکل سٹوراور فارمیسیز کے حوالے سے اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 0992.9310553 یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر مطلع کریں تا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے