ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد روضہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹیڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد،انوسٹرز،پراپرٹی ڈیلرز کی بھرپور شر کت،تقریب میں روضہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹیڈکےCEOحافظ ہارون کی طرف سے COOخواجہ دلاور شوکت یوسفزئی ڈائریکٹر،محمد انور ڈائریکٹر،فرحان شیخ CCOدرخان انچارج روضہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹیڈایبٹ آباد،حق نواز خان نے کی تقریب پیراڈئم سٹی مانسہرہ کے CEOملک عارف حسین،COOاعجاز نور،سینئر ایگزیکٹو  و انچارج سائیٹ آفس ساجد بشیر،و دیگر نے شر کت کی،تقریب میں سید محمد علی شاہ باچا گدی نشین خواجہ اجمیر شریف،احد خٹک سا بق تحصیل ناظم نو شہرہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے احد خٹک نے کہا کہ آج کی بہترین سر مایہ کاری ہی زمین کی خریداری ہے اس لئے آ نے والے مستقبل کیلئے ہمیں سو چنا چاہیے، نو شہرہ میں منعقدہ تقریب سے روضہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹیڈCOOخواجہ دلاورنے کہا کہ ہم پیراڈئم سٹی مانسہرہ میں جہاں 300گھروں کی تعمیر جلد شروع کر دینگے وہاں کمرشل منصو بوں پر تعمیرات کو حتمی شکل دیدینگے،کیو نکہ ہمارا مقصد محض فائلیں فروخت کر نہیں بلکہ حقیقی خوابوں کی تعمیر کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہو گی کسی بھی منصو بے کی پائیدار ترقی اور کامیابی اُس کام میں ایماندار اولین ترجیح ہو تی ہے۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے  پیراڈائم سٹی مانسہرہ کے CEOملک عارف حسین ہمارا منصو بہ خیبر پختونخوا کا دوسرا بڑا منصو بہ ہو گا کیو نکہ ہم اس منصو بے کو جلد از جلد پایہ تکمیل پہنچانے کیلئے کام سر انجام دے رہے ہیں سائٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ ابتدائی طور پر2سالوں میں ایگزیکٹو بلاک مکمل کر لیا جائیگا جبکہ جنرل بلاک میں بھی تیزی سے کام سر انجام دے رہے ہیں اُنھوں نے کہا کہ آج انوسٹرز کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ آج والے کیلئے بہترین فیصلہ کر سکیں کیو نکہ جیسے جیسے منصو بہ اپنی تکمیل کی طرف جارہا ہے اس کی اہمیت اُتنی تیز ی سے بڑھ رہی ہے ہمیں آج ہی درست سمیت فیصلے کر کے ہی بہتر سرمایہ کاری کر نا ہو گی ملک عارف حسین نے کہا کہ منفرد ہاؤسنگ منصو بہ ملکی اور بین الااقوامی سطح پر ایک بہترین منصو بہ ہو گا تقر یب سے پیر ڈائم سٹی مانسہرہ کے COOاعجاز نور نے کہا کہ پیراڈئم کا مطلب نمو نہ ہو تا ہم ایک ایسا شاندار منصو بے دینگے جو کہ ایک نمو نہ ہو گا کیو نکہ گذشتہ20/25سالوں سے شعبہ ہاؤسنگ کے منصو بوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ پیراڈئم سٹی مانسہرہ ایک نئے انداز میں منفرد ہاؤسنگ پراجیکٹ ہو گا۔حدیث بنوی ﷺ ہے کہ نئے شہر آباد کریں گرین سماٹ پراجیکٹ میں بجلی،گیس،پانی،گالف کلب،پولو گراؤنڈ،اسلاملک میوزیم،شوٹنگ کلب،سپورٹس کیو نکہ مانسہرہ کا ماحول ہی اس طرح کا ہے کہ یہاں سپورٹس کی سر گر میاں سارا سال چل سکتی ہیں اس لئے یہاں انٹر نیشنل طرز کا فٹ بال اسٹیڈیم اور کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں بحیثیت مسلمان ہم نے یہاں ایک بڑی دینی درسگاہ مسجد کی بھی تعمیر عمل میں لا رہے ہیں جو کہ ایک بہترین اور شاندار مسجد ہو گی۔کیو نکہ پوری دُنیامیں اس وقت چائنہ کی اشیاء جا رہی ہیں اور پیراڈئم سٹی مانسہرہ میں سی پیک بیدڑہ انٹر چینج پر واقع ہو نے کی وجہ سے دُنیا بھر کے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آ ئے گی منصو بے کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جہاں ملکی سطح پر انجنئیرزکی خدمات حاصل کر رہے ہیں وہاں دُنیا کی بڑے ملکوں سے بھی ہم اس منصو بے کیلئے مشاورتی ٹیم کی خدمات حاصل کرینگے تا کہ اس منصو بے کو ایک منفرد منصو بے کے طور پرپیش کر سکیں جبکہ تعلیمی حوالے سے بھی ہم یہاں بڑی انٹر نیشنل یو نیورسٹیز کی برانچیں کھولیں گے اور جدید کمر شل پلازوں کی تعمیر کیلئے بھی الگ منصو بے میں جگہ مختص کر رکھی ہے جہاں پر جدید سہولیات سے آ راستہ ہو ٹلز اور ریسٹورنٹ کی تعمیر یقینی بنائینگے جس سے یہاں سیاحت کے فروغ سے جہاں کے عوام ترقی کرینگے وہاں میں میں بڑی سر مایہ کاری بھی ممکن ہو سکے گی جبکہ منصو بے میں جدید طرز کی سیکورٹی انتظامات کے ساتھ جدید سہولیات سے مزین ہسپتالوں کاقیام بھی عمل میں لایا جائیگا جس سے صحت کی سہولیات بھی فراہم ہو سکیں گی اعجاز نور نے کہا کہ پیراڈئم سٹی مانسہرہ کی تعمیر کیلئے کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے جس میں ایگزیکٹو بلاک میں جلد ہی گھروں کی تعمیر کو یقینی بنانے کا عمل شروع کر دیا جائیگا جبکہ جنرل بلاک کو بھی بروقت سرمایہ کاروں کے حوالے کر دیا جائیگا اُنھوں نے کہا کہ آج کا بہترین فیصلہ ہی آ نے والے کل کی بہترین سرکاری ہو گی۔تقریب کے اختتام پر روضہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹیڈ کے CEOحافظ ہارون کی طر ف سے مہمانوں کو روایتی ٹوپیاں اور شالوں کا تحفہ دیا گیا۔تقیب میں شہریار،بابر،ذبیر کو نسلر،اشتیاق خٹک و دیگر سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات نے شر کت کی۔آخر میں ،تقریب میں سید محمد علی شاہ باچا گدی نشین خواجہ اجمیر شریف  نے ملکی سلامتی اور دین کی سر بلندی کیلئے پررونق روح پرور دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے