تخت بھائی (نمائندہ مانند)  تخت بھائی کے علاقے فضل اباد میں خونخوار اوارہ اور باؤلے کتے کے کاٹنے سے چار سالہ بچی جاں بحق۔عوامی وسماجی حلقوں کا واقعے پر شدید تشویش اور اظہار افسوس۔صوبائی حکومت اور تحصیل انتظامیہ سے فوری طور اوارہ اور باولے کتوں کیخاتمے کیلئے  گرینڈ اپریشن کا مطالبہ۔اطلاعات کہ مطابق تخت بھائی کے علاقے فضل اباد کاکی قلعہ میں خونخوار اوارہ اور باؤلے کتے نے چار سالہ بچی فرشتہ دختر سعادت پر اس وقت حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جب وہ کھیلنے میں مصروف تھی۔بچی کے گردن اور چہرے پر کاٹنے اور شدید زخموں کے باعث معصوم فرشتہ چل بسی۔مذکورہ دلخراش واقعے پر علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ھوئے فوری طور پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے تحصیل بھر میں اوارہ اور باؤلے کتوں کے خاتمے کیلئے گرینڈ اپریشن کا مطالبہ کیا ھے۔انہوں نے اس امر پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا کہ TMA تخت بھائی نے کچھ دن قبل ان کتوں کو ابدی نیند سلانے کیلئے جو دوائی استعمال کی تھی وہ انتہائی ناکارہ تھی-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے