ایبٹ آباد (مانند نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر بیرون ملک پا کستا نیوں کے لئے ہینڈ بک شا ئع کر دی گئی ہے۔ یہ ہینڈبک بیرون ملک پا کستا نیوں کے شکا یات کمشنر ڈاکٹر انعا م الحق جا وید کی زیر نگرا نی تیار کی گئی ہے جس میں بیرون ملک پا کستا نیوں کی شکایات کے ازالے کا طر یق کار، بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کے حل کے حوالے سے معلو ما ت، پا کستان کے تمام بین الا قوا می ہوا ئی اڈوں پر یکجاسہولتی ڈیسکوں کی تفصیلات سمیت اہم معلو ما ت دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے پا کستان کے تمام بین الا قوا می ہوائی اڈوں پر آنے اور بیرون ملک جانے والے مسا فروں کے مسا ئل کے فوری حل کے لئے یکجا سہو لتی ڈیسک قا ئم کر رکھے ہیں جہاں بیرون ملک پا کستا نیوں سے متعلق ایف آئی اے، نادرا، ہیلتھ، امیگر یشن اینڈ پا سپورٹ اور کسٹمز سمیت با رہ سرکاری اداروں کے ذمہ داران ہفتے کے سا توں دن چو بیس گھنٹے مو جود رہتے ہیں اور مو قع پر ہی ان کی شکا یات کا ازالہ کر نے کی کو شش کر تے ہیں۔ اسی طر ح وفاقی محتسب نے تمام پا کستا نی ایمبیسڈرز اور ہا ئی کمشنروں کو پا بند کر رکھا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک دن کھلی کچہر ی لگا ئیں اور اوورسیز پا کستا نیوں سے ملاقات کا دن اور وقت مقرر کر یں تا کہ ان کے مسا ئل بر وقت حل ہو سکیں۔اس سلسلے میں ائر پورٹس کے یکجا سہو لیا تی مرا کز اور پا کستا نی ایمبیسیوں اور کو نسلیٹس سے وفاقی محتسب کو ما ہا نہ رپورٹ بھی ارسال کی جا تی ہے نیز وفاقی محتسب کی طرف سے بنا ئی گئی سینئر ایڈ وائزرز پر مشتمل معا ئنہ ٹیمیں مختلف ائرپورٹس پر ان سہو لیات کا جا ئزہ لینے کے لئے انسپیکشن اور میٹنگز بھی کر تی رہتی ہیں۔ اس ضمن میں حال ہی میں لا ہور اور اسلا م آباد ائر پورٹ کے دورے کئے گئے اور بہتر سہولیات کی فرا ہمی کے لئے قلیل مد تی اور طو یل مد تی تجا ویز پر مشتمل رپورٹیں تیار کر کے ان پر عملدرآمد کا آ غا ز کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سال جنو ری سے ستمبر تک وفاقی محتسب کی طر ف سے یکجا سہو لیا تی ڈیسکوں کے ذریعے88537، بیرون ملک پا کستا نی مشنز کے ذریعے 14297 اور برا ہ راست مو صول ہو نے والی 620 شکا یات کا ازالہ کیا گیا جن کی مجمو عی تعداد ایک لا کھ سے اوپر بنتی ہے اور جو پچھلے سال کے مقا بلے میں 171% زیا دہ ہیں۔