اسلام آباد(مانند نیوز) رشی سونک کے بلامقابلہ کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پینی مورڈنٹ کنزر ویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔ پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کرسکیں۔

کابینہ کے سابق ارکان پریتی پٹیل، مائیکل گوو، جیمز کلیورلی اور ندیم ضحاوی نے رشی سُونک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

رشی سونک برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں، وہ ’انفوسس‘ کے بانی این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں۔

رشی سونک کی اہلیہ اکشتا مورتی برطانیہ کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔

رشی سونک کے والد ڈاکٹر اور والدہ فارماسسٹ تھیں۔ گجرانوالہ کے رشی انگریزوں کے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے