ہنگو(مانند نیوز)ہنگو تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیدوران2 منشیات فروش سمیت8جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرلیاگیاہے۔کاروائی میں زیرحراست افراد کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات بھی برامدکرلی گئی ہے۔ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کی خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی سٹی امجدحسین کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی محمودخان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ سٹی کیمختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیدوران2 منشیات فروش سمیت8جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔اپریشن کیدوران گرفتارملزمان کے قبضہ سے6عددپستول،1100گرام چرس اور115گرام ائیس برامدکرلی گئی ہے۔گرفتارملزمان کوتھانہ سٹی منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کیخلاف مقدمات درج کردئییگئے۔