باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر صدارت ضلع بھرمیں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالے سے ایوننگ ریویو جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زوہیب حیات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور منصوبہ بندی نصیر خان، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بلال نصیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ممتاز،، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شفیق احمد، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ، تحصیلدار محمد فیاض، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شفیق احمد، ترڈ پارٹی مانیٹر خان وزیر، سب انسپکٹر منیر زادہ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں تاکہ انسداد پولیو مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریفیوزل کیسز کی کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بھی گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے لازمی پلائیں۔