لوئردیر(مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے زیر اہتمام انسداد تجاوزات مہم تیمرگرہ خوڑ کے مقام پر جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شہزاد خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال۔ ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر (ریونیو) طارق خان کے زیرنگرانی تیمرگرہ خوڑ میں غیر قانونی تجازات کے خلاف اپریشن جاری ہے۔ بھاری مشنری کے ذریعے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ٹئ۔ایم۔اے۔ محکمہ ابپاشی ، پولیس اور لیویز کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ انسداد تجاوزات مہم بلا تفریق جاری رہے گا۔ انسداد تجاوزات اپریشن مکمل ہونے کے بعد اربن ایریا ڈویلیمپنٹ پروجیکٹ کے تحت تیمرگرہ خوڑ کے دونوں جانب رئیٹینگ والز اور پی سی سی روڈ تعمیر کیا جایے گا۔ چند روز پہلے بھی ضلعی انتظامیہ دیر پائین نے تیمرگرہ خوڑ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا تھا۔ حالیہ بارشوں کے دوران تیمرگرہ خوڑ میں طغیانی آئی تھی۔ پانی کا راستہ کھلا ہونے اور خوڑ میں پانی کا پرانا بہاو بحال کرنے سے تیمرگرہ بازار طغیانی سے محفوظ رہا۔ تیمرگرہ خوڑ میں لینک روڈ کے تعمیر سے تیمرگرہ میں بڑی حد تک ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔