چترال(مانند نیوز)سابقہ تحصیل ناظم، سابقہ صدر اولڈ بوایز ایسوسی ایشن، ماہر موسمیات، کھوار (چترالی) زبان  اور ادب کے ماہر و شاعر، جماعت اسلامی کے بانی رکن حاجی امیر خان میر رحلت کر گئے۔ وہ چترال میں کھوار زبان کی ترویج و ترقی کیلئے کام کرنے والی انجمن ترقی کھوار کے سابق صدر بھی تھے۔امیر خان میر نہایت دیانت دار اور اصول پسند شحصیت کے مالک تھے یہی وجہ ہے کہ جب وہ چترال کے تحصیل ناظم تھے تو اپنے جماعت کی طرف سے دباؤ کے باوجود انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہر کام میرٹ کے بنیاد پر کیا۔امیر خان میر جب محکمہ موسمیات میں تھے تو ان کو ان کی ایمانداری کے بنیادوں پر کئی بار انکوایری افسیر مقرر کرکے محتلف نوعیت کے کیسز کا انکوایری کیا اور ہر بار پورے ایمانداری کا ثبوت دیا۔جب وہ تحصیل ناظم منتحب ہوئے تو ان کے دور میں شیشی کوہ، جنجیرت کوہ، دروش، چترال تحصیل کے طور و عرض  میں کافی ترقیاتی کام ہوئے۔ان  کے بارے میں ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ حرام خوری سے پرہیز کیا اور خود کو صاف ستھرا رکھا۔ وہ گزشتہ روز اچانک بیمار ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال لایا گیا مگر وہاں وہ دم توڑ گئے اور اپنے خالق خقیقی سے جاملے۔امیر خان میر خان میر مرحوم نے قیام پاکستان کے دوران ایک طالب علم کے حیثیت سے باقاعدہ جلوس نکال کر طلباء کو آزادی  حاصل کرنے کیلئے ترغیب دی اور پاکستان بننے کیلئے کافی جدوجہد بھی کیا۔ ان کو پاکستان کا ہیرو کہنا غلط نہیں ہوگا۔مرحوم اعجاز احمد صوبیدار ریٹائرڈ چترال سکاوٹس،امتیاز احمد محکمہ موسمیات، الطاف احمد محکمہ موسمیات، قاری اشفاق احمد خطیب پنجاب یونیورسٹی لاہور اور انتحاب احمد کے والد بزرگوار تھے۔ ان کا نماز جنازہ چمرکن کے عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں سرکاری افسران، سماجی اور سیاسی شحصیات، انجمن ترقی کھوار کے اراکین، وکلاء، ڈاکٹرز صاحبان،علاقے کے لوگ اور عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔حاجی امیر خان میر مرحوم کی کھوار زبان  اور چترال کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دریں اثناء ان کے برحورداروں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دور دراز سے آکر ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور انکے سوگواران کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو  غریق رحمت کرے اور ان کوجنت الفردوس میں جگہہ عطا فرمائے امین۔    

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے