کرم (مانند نیوز)اللہ رب العزت کے نزدیک دنیا کے تمام انسان ایک کنبے یا خاندان کے مانند ہیں اور اللہ کے نزدیک سب سے بہتر وہی ہے جو اس کنبے یعنی دوسرے انسانوں کے ساتھ بہتر ہو۔ان خیالات کا اظہار سدہ جرگہ ہال میں کمیونٹی ریزی لینس ایکٹویٹی نارتھ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ مذہبی رواداری اور برداشت کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کے موقع پر مقررین نے کیا۔ مقررین جن میں اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئیر کرم میرعجم خان، اخونزادہ عصمت اللہ،مولانا نورعالم،اغا الطاف حسین،ملک ضامن علی طوری، کونسلر لائق جدران،مولانا عبداللہ شاہ اور مولانا محمد یعقوب نے اپنے الگ الگ خطاب میں کہا کہ رواداری عدم تحمل کی ضد ہے یعنی کہ یہ صبر وتحمل اور برداشت کرنے کا دوسرا نام ہے۔اسلام میں مذہبی رواداری کی تعلیمات ایک روشن باب ہے۔قران مجید اور آحادیث نبویہ کے مطالعہ سے یہ بات کھل کر سامنے آئے گی کہ انسانیت اور مذہبی رواداری کی بے شمار روایات ہیں جن سے بخوبی اندازہ ہوگا کہ مذہب اسلام ایک ایسا عالمگیر مذہب ہے جس میں انسانیت کے ساتھ حسن سلوک،انسانوں کی خدمت اور ان کی بہتری ہی سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آمن کی بے بات بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی کہیں نہ کہیں کچھ ہوتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ خرابی کہاں پہ ہے۔جب تک ہم اس خرابی کو نا ڈھونڈیں امن نہیں آئے گا۔لہذا آمن کی خاطر اور اپنے وطن کی خاطر ہمیں قدم اٹھانا پڑے گا۔اگر ہم مل کر یک زبان اور ایک قوم بن کر اٹھیں تو پھر یہ ملک یہ وطن اور یہ خوبصورت دھرتی پلے اور پولے گا۔ ہماری یہ جنت نظیر وادی جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے جو حالات بنتے ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے۔ آو آج وعدہ کریں کہ سب سے پہلے ہم آمن اور رواداری کو فروغ دے کر برداشت پیدا کریں گے تاکہ یہ علاقہ مزید خوبصورت بن کر دنیا کے لیے ایک مثال بن جائے۔اس موقع پر کمیونٹی ریزی لینس ایکٹویٹی نارتھ کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن آفیسر دین محمد نے اپنے ادارے کی مختصر تعریف کی۔انہوں نے اب تک ادارے کی طرف سے آمن و آمان کے لیے ہونے والے اقدامات اور ترقیاتی کاموں کے بارے تفصیلی بات چیت کی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ آدا کیا۔