ہنگو(مانند نیوز) مصالحتی کونسل(ڈی ار سی) ہنگودوابہ پینل نے کربوغہ شریف کے دو فریقین کے مابین جائیداد کے تنازعہ کو حل کر دیا،فریقین نے مصالحتی کونسل(ڈی ار سی) کے فیصلے کو من و عن تسلیم کر لیا۔ لوگوں کے تنازعات کے حل کیلئے قائم مصالحتی کونسل (ڈی آر سی)کے احسن کردار کی بدولت تھانوں اور عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بتدریج کم ہوا ہے اورمصالحتی کونسل ہنگو پختون روایات کی جرگہ نظام کا آئینہ دار ہے جسکے متوازن فیصلوں سے عوام کو انکی دہلیز پرمفت انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہاہے۔چئیرمین مصالحتی کونسل(ڈی ار سی) ملک عاقل خان۔تفصیلات کے مطابق ضلعی مصالحاتی کونسل ہنگو دوابہ پینل کیممبران ضیائاللہ،ملک جہانگیراوراعظم خان ودیگرنیچئیرمین ملک عاقل خان کی سربراہی میں کربوغہ شریف کے دو فریقین کے مابین جائیداد کے تنازعے کو حل کراکر بغل گیر کرا دیا۔فیصلے کو دونوں فریقین نے دل و جان سے تسلیم کیا اورمصالحتی کونسل ہنگو(ڈی ار سی) کو سستے انصاف کا فورم قرار دیا۔اس موقع پر مصالحتی کونسل دوابہ پینل ممبران ضیائاللہ بنگش،ملک جہانگیر،حاجی اعظم و دیگر نے کہا کہ لوگوں کے تنازعات کے حل کیلئے قائم مصالحتی کونسل (ڈی آر سی)کے احسن کردار کی بدولت تھانوں اور عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بتدریج کم ہوا ہے اورڈی آر سی پختون روایات کی جرگہ نظام کا آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ہنگو اصف بہادر کی خصوصی ہدایات پر اور ڈی ار سی کے متوازن فیصلوں سے عوام کو انکی دہلیز پرمفت انصاف کی فراہمی کوممکن بنایاجارہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ روایتی انداز میں مسائل کے حل کے لیے ڈی ار سی ہنگو سے رجوع کریں۔اس موقع پر ایس ایچ او دوابہ فیاض خان اور مقامی صحافی سیدعدنان بھئ موجودتھے۔