بٹ خیلہ(مانند نیوز)مسلم لیگ ن ملاکنڈ کے ضلعی صدرسجاد خان نے کہا ہے کہ ہمارے قائدین کو چور کہنے والے عمران نیازی خود سر ٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے ہیں سیاسی مخالفین پر چوری اور کرپشن کے الزام لگانے والے عمران نیازی مکافات عمل کا شکارہیں جس کا واضح ثبوت الیکشن کمیشن کے ارکان کا حا لیہ متفقہ فیصلہ ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے سجاد خان نے کہا کہ کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران نیازی10کروڑ مالیت کے تحائف 2کروڑمیں خرید کر نہ صرف حقائق چھپائے بلکہ کھلم کھلا سفید جھوٹ بھی بولا جس کی وجہ سے وہ صادق اور آمین نہیں رہے انھوں نے کہا کہ عمران نیازی اسٹبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آئے تھے اور چار سال تک عوام کو نوکریوں تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نام پر دھو کہ دیا جاتا رہاجبکہ حقیقت میں ملک وقوم کی معیشت کا نہ صرف بیڑہ غرق کر دیا اور اثاثوں کو بھی آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاانھوں نے کہا کہ عمران کی گالی عدم برداشت اور بد اخلاقی کی سیاست کا اب مکمل خاتمہ ہو گیا ہے اور اب دوبارہ اقتدار میں آنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ بھی نہیں انھوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ اور میاں محمد نواز شریف کا ہے کیو نکہ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی وخو شحالی کی منزل کی جانب گامزن کرنے کی صلا حیت صرف اور صرف نواز شریف کے پاس ہے۔