پبی (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر پبی ملیحہ سحر کی قیادت میں پبی بازار میں 27 اکتو بر یوم سیاہ کے طور پر اور کشمیر ی بھا ئیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔جس میں اے ایس ڈی ای او سر کل پبی اختر محمد  تحصیلدار پبی گرداور گو ہر علی ایس ایچ او تھا نہ پبی حنیف خان پبی پر یس کلب کے صحا فیوں گور نمنٹ اور پرا ئیویٹ سکولوں کے اسا تذہ طلباء ریسکیو1122   پبی سٹیشن اور ٹی ایم اے پبی کے اہلکاروں سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکا تب فکر کے لو گوں نے شر کت کی7 ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں درج نعروں والے بینرز اور قومی پرچم کشمیر کا پر چم اٹھائے ہوئے ریلی کے شر کاء نے پبی پر یس کلب کے سا منے پہنچے جہاں پر ریلی کے شر کاء سے اے سی پبی ملیحہ سحر اور اے ایس ڈی او ایجو کیشن اختر محمد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تھے 27اکتوبرکا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج ہی کے دن بھارتی فورسز نے سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا عالمی برادری کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے کئی دہائیاں گزر گئی مگر مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم تھم نہ سکے کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کے جذبے و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں،بھارت جتنے بھی ظلم کر کے کشمیریوں کو انصاف مل کر رہے گابھارتی مظالم کے خلاف پوری دنیا کی مسلمان برادری کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہے پچھلے کئی برسوں سے کشمیر کی مظلوم عوام پر بھارتی افواج کے مظالم کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں آج یوم سیاہ کے موقع پر پاکستانی افواج اور پوری قوم کشمیر عوام کے ساتھ ہے کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کا او آئی سی نوٹس لیکر انہیں انصاف دلایا جائے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے