کراچی(مانند نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے مولا جٹ کہا، یہ مثبت کردار ہے، اللہ اس مولا جٹ سے کام لے اور شہر کے لیے اچھا ثابت ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، ہم اس کے حل کے لیے کام کریں گے، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا شکایتی سیل عوام کے لیے کھول دیا، جو 24گھنٹے کھلا رہے گا، عوام اس سیل سے 1366پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکایتی سیل سے شہر میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے امین الحق آئی ٹی کے وزیر ہیں، مستقبل میں آئی ٹی پارک کا اجرا کریں گے، ملک کا مستقبل آئی ٹی میں ہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے