مدین(مانند نیوز)کالام میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل کر راکھ ہوگئے لاکھوں کا نقصان۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ بجاکر دیکر دکانیں بچا لئے۔ ایک ہزار فٹ کے فاصلے پر محکمہ ٹی ایم اے کی فائر بریگیڈ ایک گھنٹے بعد پہنچی تو عوام سراپا احتجاج بن گئے ٹی ایم او بحرین کے خلاف نعرہ بازی اور اور احتجاج کیا مقامی لوگوں کے مطابق ایک گھنٹے سے ٹی ایم اے اور ریسکیو 1122 کو کال کی جارہی تھی انہوں نے نہیں اٹھایا۔ زرائع کے مطابق اس وقت ٹی ایم اے کا کوئی بھی اہلکار موقع پر موجود نہیں تھا اور فائر بریگیڈ کے شیشے توڑ کر 1122 کا اہلکار لیکر آیا تو اس میں ڈیزل ہی نہیں تھا اور بند ہوگئے جس کے بعد لوگوں نے احتجاج کیا اور فائر بریگیڈ کو دھکے دیکر بازار سے نکالا۔ چئیرمین کالام نصراللہ کالامی۔ محمد رسول ریاض احمد اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم او بحرین پر الزام لگایا کہ یہ کالام میں بااثر لوگوں کے زاتی کاموں کے لئے مشینری فراہم کرتا ہے اور جب کالام کے عوام کسی مصیبت میں ہو تو انکے اہلکاران موجود نہیں ہوتے اور وقت پر نہ پہنچنے سے لاکھوں کا نقصان ہوجاتا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے ٹی ایم اے بحرین کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہیں