راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے۔ مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے واقف نہیں ہیں۔انہوں نے  کہا کہ رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں، نومبر تو اہم ہے ہی تاہم پہلے 10 دن بھی کم نہیں۔ لال حویلی ذاتی ملکیت ہیڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے جس کی معطلی ختم کرکے میرے لئے راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے