کامونکی (مانند نیوز ڈیسک)کامونکی میں تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکاوں نے نیوز چینلز کے رپورٹز اور کیمرہ مینوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ کامونکی میں پولیس اہلکاروں نے نیوز چینلز کے رپورٹرز اور دو کیمرہ مینوں پر تشدد کیا جس پر ایس ایچ اوسٹی کامونکی اور دیگر اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا۔ سی پی او کے مطابق سٹی پولیس آفیسر نے ایس پی صدر وقار عظیم کو واقعے پر انکوائری افسر مقرر کردیا۔ دوسری جانب صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ سرفراز چیمہ نے کہا کہ ڈی ایس این جی ہٹانے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے