سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک)عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا پہلا مرحلہ 3نومبر سے شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہونگے، انتظامیہ کی جانب سے 2ہزار کے لگ بھگ پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے مختلف اضلاع سے آنیوالی ٹرینوں کو رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر دو منٹ کا سٹاپ دیدیا گیا،تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10نومبر سے شروع ہوگا،اس اجتماع میں دنیا بھر سے علما کرام شریک ہوتے ہیں۔