شیخوپورہ(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران انتقال کرنے والے کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔کانسٹیبل لیاقت علی کی نمازِ جنازہ شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد کے گاؤں خانقاہ ڈوگراں میں اداکی گئی، نمازجنازہ میں ڈی پی او فیصل مختار سمیت دیگر افسران، سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی، لیاقت علی کی آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔یاد رہے کہ کانسٹیبل لیاقت علی گزشتہ روز لانگ مارچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے