کابل(مانند نیوز ڈیسک)افغان وزارتِ صنعت و تجارت کے ترجمان عبدالسلام جوادنے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ افغانستان کی فضائی راہداری دوبارہ فعال کر دی گئی۔ترجمان وزارت صنعت و تجارت افغانستان نے یہ بات کابل سے جاری کئے گئے بیان میں کہی ہے۔افغان وزارتِ صنعت و تجارت کیترجمان عبدالسلام جواد نے کہا ہے کہ فضائی حدود کے ذریعے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات میں توسیع افغانستان کے مفاد میں ہے۔ترجمان افغان وزارتِ صنعت و تجارت عبدالسلام جواد کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی پیداوار میں مسائل ہوئے تو افغانستان بھارت کی طرف دیکھے گا۔