چترال (مانند نیوز)چترال میں براڈم چیک پوسٹ پر چترال لیویز اور فارسٹ اہلکاروں نے بڑی مقدار میں عمارتی لکڑی واپڈاکی گاڑی سے برآمدکر لی جو کہ چترال سے سمگل کیا جارہاتھا۔تفصیلات کے مطابق لوئر چترال کے مقام براڈم چیک پوسٹ پر ہفتے کی شام چترال لیویز اور فارسٹ کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ چترال سے دیر جانے والی محکمہ واپڈا کی بڑی گاڑی کو شک گزرنے پر چیک کیا گیا۔ تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں عمارتی لکڑی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر چترال انوار الحق کی ہدایت پر فارسٹ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی گئی۔