لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوارلحق نے عوامی شکایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II / ایگزیکٹیو مجسٹریٹ عدنان حیدر ملوکی کوہدایت کی کہ کم وزنی روٹیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں جس پر انہوں نے چترال اتالیق بازار اور دواشش جغور بازار میں روٹیوں کے وزن چیک کرنے پر کم وزن پائے جانے پر نانبائیوں پربھاری جرمانہ اور تندور سیل کئے  گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نانبائی حضرات کو ہدایت کی کہ روٹی وزن کرنے کیلئے تراوز رکھنا لازمی ہے اورخلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اورروٹی کا وزن کم از کم 120 گرام سے کم نہ ہو۔ اور کچھ نان بائی حضرات کو وزن پورا رکھنے پر شاباشی بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ تحصیل دروش میں بھی کاروائیاں کی گئی۔ تحصیل دروش کے تمام تندوروں کو وقتاً فوقتاً روٹی کا وزن ٹھیک رکھنے کی تنبیہات کے باوجود کئی تندوروں میں وزن کم پایا گیا جن کے خلاف ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کبیر خان نے حسبِ ضابطہ کاروائیاں عمل میں لائیں اور ٹھیک وزن رکھنے والے نانبائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی- مزید، تحصیل دروش میں واقع فلنگ سٹیشنز کے گیج چیک کئے گئے جو کہ درست پائے گئے-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے