بٹگرام(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس بسلسلہ بحالی بجلی پائمال شریف و ملحقہ جات منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسئین پیسکو، ایس ڈی او پیسکو، تحصیل چئیرمین بٹگرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پائمال و ملحقہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی اور ہروی سی کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں واپڈا اہلکار بھی شامل ہوں گے۔متعلقہ کمیٹی واپڈا کے بلوں کی مد میں بقایاجات جمع کروانے میں مدد کرے گی۔